12 جنوری، 2024، 1:44 PM

امریکہ اور برطانیہ کی وحشیانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، یمن

امریکہ اور برطانیہ کی وحشیانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، یمن

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے ملک کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ صنعاء اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن "محمد علی الحوثی" نے  امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایکس سوشل پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے بلاجواز وحشیانہ جارحیت اور کھلی دہشت گردی ہیں جو ان کی بربریت کی عکاسی کرتا ہے۔

محمد علی نے مزید کہا کہ اس جارحیت سے امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کی حمایت کرنے کے ساتھ یمن کے خلاف بھی دہشت گردی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یمن پر امریکی اور برطانوی حملے ایک واضح اور بلا جواز جارحیت ہیں اور یہ ایسے وقت میں کئے گئے ہیں جب دنیا غزہ میں نسل کشی کو روکنے کی راہ تلاش کر رہی ہے۔ اس جارحیت نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی حمایت اور غزہ میں جرائم کے تسلسل کو واضح کیا ہے۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے کہا کہ یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیں گے اور اس حوالے سے جلد ہی بیان جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ملک عزیز یمن زندہ باد، آزاد فلسطین زندہ باد، امریکہ اور برطانیہ ذلیل و خوار ہوں گے۔

News ID 1921222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha